اہم خبریں

پہلگام فالس فلیگ آپریشن،بھارتی اپوزیشن نے مودی کے پرخچے اڑا دیئے،سوالات کی بھرمار،مودی نے منہ چھپا نا شروع کر دیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       )بھارتی اپوزیشن نے مودی سرکار پر سوال اٹھادیئے۔ قانون ساز اسمبلی کے اپوزیشن رکن وجے ودیارتھیوار نے مودی حکومت سے سوال کیا کہ حملہ آور 200 کلومیٹر اندرون ملک داخل ہوئے، انٹیلی جنس کیا کررہی تھی؟

پہلگام جھوٹے پرچم حملے پر بھارت میں آوازیں اٹھنے لگیں۔انہوں نے کہا کہ پہلگام میں 27 لوگوں کی جانیں گئیں، وہاں سیکورٹی کیوں نہیں تھی؟ کیا بھارتی حکومت کو اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کرنی چاہیے؟
وجے ودیارتھیوار نے مزید کہا کہ پہلگام حملے میں حکومت اور انٹیلی جنس کی ناکامی پر کوئی بات نہیں کرتا، یہاں جو بات کی جاتی ہے وہ یہ ہے کہ دہشت گردوں کو مذہب کا پوچھ کر مارا گیا۔
انہوں نے کہا کہ کیا دہشت گرد کے پاس اتنا وقت ہے کہ وہ پوچھے کہ تمہارا مذہب کیا ہے؟ ان باتوں کا مقصد عوام کو بیوقوف بنانا ہے۔

مزید پڑھیں :پاکستان اپنے پانی کے حقوق کے تحفظ کے لیے تمام مناسب اقدامات کرے گا، اسحاق ڈار

متعلقہ خبریں