اہم خبریں

پاکستان اپنے پانی کے حقوق کے تحفظ کے لیے تمام مناسب اقدامات کرے گا، اسحاق ڈار

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       ) ڈپٹی وزیراعظم/ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت سندھ طاس معاہدے پر اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا۔ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں وزرائے قانون و آبی وسائل، اٹارنی جنرل، سینئر افسران اور ماہرین شریک ہو ئے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اپنے پانی کے حقوق کے تحفظ کے لیے تمام مناسب اقدامات کرے گا۔

بھارت کا معاہدہ معطل کرنے کا اقدام بین الاقوامی قوانین اور معاہدے کی شقوں کی خلاف ورزی ہے۔

سندھ طاس معاہدہ خطے کے استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔ دریائے سندھ کا پانی 24 کروڑ پاکستانیوں کی زندگی کا ضامن ہے۔ بھارت کے پانی کو ہتھیار بنانے کی کوششوں کی شدید مذمت۔

پاکستان معاہدے پر مکمل عملدرآمد کے لیے عالمی سطح پر مؤقف بلند کرتا رہے گا۔

مزید پڑھیں :جنگ کا خطرہ موجود،دو تین دن اہم،فوج ہر طرح تیار،بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جا ئیگا،وزیر دفاع

متعلقہ خبریں