اہم خبریں

جنگ میں جھونکا گیا تو مودی سرکار نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہے،سینیٹر کامران مرتضیٰ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       ) سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے سینیٹر کامران مرتضیٰنے کہا کہ ہم جنگ کی تمنا نہیں کرتے مگر جنگ میں جھونکا گیا تو مودی سرکار نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہے۔ نہ صرف حکومت بلکہ عوام کو بھی اس کے لئے تیار رہنا ہوگا ۔

اس حوالے سے یقیناً اقوام متحدہ کی بھی لچھ زمہ داری بنتی ہے۔ اتنے دنوں میں ورلڈ بنک یا آئی ایم ایف نے بولا کہ یہ پانی کا دو طرفہ معائدہ ہے اور ہم اس میں گارنٹر ہیں۔ بین الاقوامی اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے۔

ہم نے پاکستان کو لے کر آگے بڑھنا ہے۔ پاکستان ہم سب کا ہے، پاکستان کے معاملات کو درست کریں۔ وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ضرورت اس وقت اتحاد اور یکی جہتی کی ہے۔ ادھر سے ایک مضبوط پیغام جانا چاہیے۔ اپوزیشن لیڈر نے جو بات کی ہے وہ پہلے بھی کرتے رہے آئندہ بھی کریں گے۔

مزید پڑھیں :جنگ کا خطرہ موجود،دو تین دن اہم،فوج ہر طرح تیار،بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جا ئیگا،وزیر دفاع

متعلقہ خبریں