اہم خبریں

جنگ کا خطرہ موجود،دو تین دن اہم،فوج ہر طرح تیار،بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جا ئیگا،وزیر دفاع

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اس خطے میں جنگ کے بادل منڈلارہے ہیں ہم جنگ کیلئے ذہنی طورپر تیار ہیں،پوری قوت طاقت کا مطلب ہمارے موجود تمام صلاحیتوں کا استعمال ہے۔
بھارت کسی نہ کسی جارحیت پر تلا ہوا ہے۔ یہ سارا ڈرامہ بھارت میں الیکشن کی وجہ سے ہے۔ وطن کی حفاظت کرنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
اس خطے پرجنگ مسلط کی جارہی ہے،ہم بھرپور جواب دیں گے۔ بھارت کے پاس ثبوت ہیں تو شہبازشریف کی پیشکش قبول کرے۔ مودی حکومت کی بوکھلاہٹ ، وزیر دفاع خواجہ آصف کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھارت میں بند کر دیا۔ بھارت میں میرا اکاؤنٹ بند کرنا ہمارے بیانیے کے سچ کی فتح ہے۔
پاکستان بھارت کے ساتھ سرحد پر فوجی موجودگی مضبوط کررہا ہے۔ دو، تین روز اہم ہیں۔ دونوں ممالک کو جوہری ہتھیاروں کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے۔ فوج ہر طرح تیار،بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جا ئیگا
انٹرویو میں مجھ سے جنگ سے متعلق سوال ہوا تھا۔ میں نے جنگ کی بات نہیں کی لیکن خطرہ ضرور موجود ہے۔ میں نے یہ نہیں کہا کہ 2سے 3روز میں جنگ شروع ہوجائے گی۔
میں نے جواب میں کہا تھا کہ تین سے چار دن بہت اہم ہے۔ ہماری افواج اس وقت 100فیصد تیاری میں کھڑی ہے اس میں کوئی شک نہیں۔ بھارت کی طرف سے کوئی اقدام ہوا تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
دونوں ممالک سے سرحدوں پر فوج کھڑی ہے خطرہ موجود ہے۔ میں انٹرویوں میں جو کہا تھا اس کو پیش کرنے میں غلطی ہوئی ہوگی ۔ تینوں مسلح افواج ملک کی دفاع کیلئے تیار کھڑی ہیں۔

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ،ممبران کے سوالات،علی امیں گنڈا پور آگ بگولا ہو گئے

متعلقہ خبریں