اہم خبریں

سونے کی قیمت میں نا قا بل یقین کمی،جانئے فی تولہ کتنا سستا ہوا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       ) سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی۔ ملک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں مزید 1600 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کمی سے 3,47,100 روپے ہوگئی، اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 1368 روپے کمی سے 2,97,582 روپے ہوگئی۔دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت 16 ڈالر کمی کے بعد 3 ہزار 289 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں :پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ؟ جانئے نئی قیمت کیا ہو گی

متعلقہ خبریں