اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سینیٹر علی ظفر نے سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ بھارت کا پہلگا م واقعے میں پاکستان پر الزام جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔ بھارت میں کچھ بھی ہوتا ہے الزام پاکستان پر ہی لگاتا ہے۔
دینا بھارتی ڈرامہ کو جان چکی ہے اور بے نقاب کرچکی ہے۔ مودی حکومت نفرتیں پھیلا کر مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم کررہی ہے۔ نریندر مودی کو پاکستانی عوام کی طرف سے پیغام ہے دنیا بے وقوف نہیں۔
سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا غیرقانونی عمل ہے۔ مودی حکومت پہلگام واقعے سے سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے۔ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا بھارت کی طرف سے اعلان جنگ ہے۔
سندھ طاس معاہدہ کوئی بھی ملک یکطرف معطل یا ختم نہیں کرسکتا۔
عمران خان نے کہا تھا بھارت اگر حملہ کرے گاتو ہم سوچیں گے نہیں جوابی حملہ کریں گے۔ پاکستان خود مختار اور ایٹمی طاقت والا ملک ہے۔ بھارت گریبان میں جھانکے وہ مقبوضہ کشمیر میں کیا کررہا ہے۔
مزید پڑھیں :دنیا بھر کے کروڑوں انسانوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ،وجہ جا نئے،الرٹ ر پورٹ جاری کر دی گئی