کراچی (اے بی این نیوز)بھارت میں پاکستانی شہریوں کے لیے ملک چھوڑنے کے احکامات کے باوجود غیرقانونی طور پر بھارت میں مقیم سیما حیدر کو تاحال پاکستان کے حوالے نہیں کیا گیا۔
سیما حیدر کے بچوں کے شوہر غلام حیدر اپنے چار بچوں کی واپسی کا انتظار کر رہے ہیں، تاہم بھارتی حکام کی جانب سے ابھی تک کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا۔سیما حیدر گزشتہ دو سال سے بھارت میں غیرقانونی طور پر مقیم ہیں اور ان کی واپسی کے لیے پاکستانی حکومت یا بھارتی حکام کی جانب سے کوئی واضح اقدامات نہیں کیے گئے ہیں۔
سیما حیدر کے شوہر غلام حیدر نے دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ بھارت سب کو واپس بھیج رہا ہے میرے بچوں کو کب بھیجا جائے گا؟۔
سیما حیدر کی واپسی کے معاملے میں بھارتی حکومت کی عدم دلچسپی نے ان کے خاندان میں تشویش اور مایوسی پیدا کر دی ہے اور غلام حیدر اپنے بچوں کی وطن واپسی کے منتظر ہیں۔واضح رہے کہ پہلگام واقعے کے بعد مودی حکومت نے پاکستانی شہریوں کو جاری ویزا خدمات معطل کر دی ہیں۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تمام پاکستانی شہریوں کے ویزے 27 اپریل 2025 سے منسوخ کر دیے جائیں گے اور ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اس تاریخ سے قبل ہندوستان چھوڑ دیں۔اسی سلسلے میں سیما حیدر جو پاکستان کی شہری ہیں نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی اور اتر پردیش کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ سے درخواست کی ہے کہ انہیں ہندوستان میں رہنے کی اجازت دی جائے۔ سیما نے کہا کہ اگرچہ وہ ماضی میں پاکستان کی شہری تھیں لیکن اب وہ ہندوستان کی بہو ہیں اور انہیں مہربانی کر کے واپس پاکستان نہ بھیجا جائے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید اور انکے شوہر عتیق احمد کو گرفتار کرلیا گیا