کراچی (اے بی این نیوز ) پی ایس ایل سیزن 10 کے 17ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 65 رنز سے شکست دے دی۔ 179 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 15.2 اوورز میں 114 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب فہیم اشرف کی گیند پر کوشل مینڈس کے ہاتھوں کیچ ہو گئے، وہ 5 رنز بنا کر کپتان بابر اعظم 12 رنز بنانے کے بعد محمد عامر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے، ٹام کوہلی 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد حارث 17، حسین طلعت 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد حارث 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ زلمی کے 6 کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عامر نے ایک، فہیم اشرف نے پانچ، خرم شہزاد نے دو جب کہ محمد وسیم اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کپتان سعود شکیل نے 32، فن ایلن نے 31، ریلی روکیو نے 27، کوشل مینڈس نے 32 اور مارک چمپن نے 33 رنز بنائے۔پشاور زلمی کی جانب سے لیوک ووڈ نے ایک، الرازی جوزف نے تین اور صائم ایوب نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
پشاور زلمی کے اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، ٹام کوہلر کیڈمور، حسین طلعت، مچ اوون، عبدالصمد، لیوک ووڈ، الزاری جوزف، سفیان مقیم اور علی رضا شامل ہیں۔پشاور زلمی کے اسکواڈ میں سعود شکیل (کپتان)، ابرار احمد، حسن نواز، کوشل مینڈس (وکٹ کیپر)، مارک چیپ مین، ریلی روسو، محمد عامر، محمد وسیم جونیئر، فہیم اشرف، خرم شہزاد اور فن ایلن شامل ہیں۔
مزید پڑھیں :پہلگام فالس فلیگ آپریشن،بھارت کے اندر سے ہی مودی حکومت کو ختم کرنے کی آوازیں اٹھنا شروع ہو گئیں