اہم خبریں

پہلگام فالس فلیگ آپریشن، یوٹیوبر دھرو راٹھی حقائق منظر عام پر لے آئے،مودی کو کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں چھوڑا

اسلام آباد (اے بی این نیوز )یوٹیوبر دھرو راٹھی نےپہلگام واقعے پر مودی حکومت کو آئینہ دکھا دیا۔بھارتی میڈیا کے اینکرز جب بھی پاکستان کے بارے میں بات کرتے ہیں تو ان کے منہ میں جھاگ آ جاتی ہے، منطق ان کی سمجھ سے بالاتر ہے اور وہ اپنی کوئی کوتاہی تسلیم کرنے کے بجائے صرف پاکستان دشمنوں کے چکر میں مصروف ہیں۔

تاہم، ایک باشعور ہندوستانی یوٹیوبر دھرو راٹھی نے اپنے حالیہ بلاگ میں بہت سے حقائق کا انکشاف کیا ہے۔مشہور اینکر دھرو راٹھی سوشل میڈیا کی دنیا میں اپنے تحقیقی بلاگز کے لیے مشہور ہیں، انہوں نے اپنے حالیہ ویلاگ میں مودی حکومت اور میڈیا کو آئینہ دکھایا۔

دھرو راٹھی نے کہا کہ پہلگام واقعہ بہت افسوسناک ہے لیکن اس واقعہ میں جو لاپرواہی کی گئی ہے اس پر کوئی بات نہیں کر رہا ہے۔دھرو راٹھی نے نشاندہی کی کہ دہشت گرد پاکستان سے پہلگام میں کیسے داخل ہوئے، جب کہ کشمیر میں بڑی تعداد میں فوج تعینات ہے اور ایل او سی پر بھی سخت حفاظتی حصار قائم ہے۔

یوٹیوبر نے مزید کہا کہ جہاں پہلگام میں سیاحوں کی بڑی تعداد ہے، وہاں ان کی حفاظت کے لیے سیکورٹی فورسز کیوں نہیں تھیں، زخمیوں کو منتقل کرنے میں اتنی تاخیر کیوں کی گئی؟اس نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے پرانے ویڈیو کلپس بھی چلائے جس میں انہوں نے 2008 کے ممبئی حملوں کے بعد بیانات دیئے کہ دہشت گرد پاکستان سے ممبئی کیسے آئے اور اسے حکومت کی ناکامی قرار دیا۔

دھرو راٹھی نے بھارتی میڈیا کو جھوٹا بھی قرار دیا اور کہا کہ وہ نفرت کو مزید ہوا دے رہے ہیں، وہ بھارتی میڈیا کے لیے ’گڑی میڈیا‘ کی اصطلاح استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے اینکر ارنب گوسوامی کو ایک مثال قرار دیا اور بتایا کہ کس طرح ارنب گوسوامی ہندوستانی عوام کو گمراہ کرنے میں مصروف ہیں۔دھورو راٹھی پہلے بھی پلوامہ حملے میں بھارتی حکومت کی نااہلی کو حقائق اور اعداد و شمار سے ثابت کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں :پاک بھارت تنازعہ، بالی ووڈ کو دھچکہ ،مانچسٹر اور لندن میں ہونے والا سلمان خان کا شو ملتوی

متعلقہ خبریں