اہم خبریں

چارسدہ میں تعینات لیڈی پولیس اہلکار کو پشاور میں قتل کردیا گیا

چار سدہ (اے بی این نیوز)پشاور میں فائرنگ کرکے ایک خاتون پولیس اہلکار کو قتل کردیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فائرنگ پشاور کے تھانہ شاہ پور کی حدود میں واقع علاقے میں کی گئی، فائرنگ کے نتیجے میں لیڈی کانسٹیبل جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس نے کہا کہ نامعلوم افراد نے پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ کی، مقتول لیڈی کانسٹیبل چارسدہ میں تعینات تھی۔
مزید پڑھیں: نادرا نے پاکستانی شہریوں کے لئے اہم ہدایات جاری کردیں

متعلقہ خبریں