اہم خبریں

پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزاتوار 27اپریل 2025 موسم کیسا رہے گا؟؟؟

اسلام آباد(اے بی این نیوز)انتباہ: آئندہ چند روز کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں(سندھ ،جنوبی پنجاب اور بلوچستان) میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈجبکہ ملک کے بالائی علاقوں(وسطی/بالائی پنجاب،اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان)میں 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ۔

اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی/جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تا ہم خطہ پوٹھو ہار میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرچ چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی۔

آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : دادو ،سبی 48، لسبیلہ ، شہید بینظیر آباد ، خیر پور،تربت،لاڑکانہ،پڈعیدن اور جیکب آباد میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اتوار (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنےکا امکان ۔

اتوار کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنےکا امکان۔
مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے تین آپریشنز، 15 خوارج ہلاک، 2 جوان شہید

متعلقہ خبریں