اہم خبریں

پاکستانی روپیہ مستحکم ہونے لگا،ڈالر کی قیمت میں 4 روپے 63 پیسے کمی،265 روپے کا ہوگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستانی روپیہ مستحکم ہونے لگا،ڈالر کی قیمت میں 4 روپے 63 پیسے کمی،265 روپے کا ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق مسلسل اضافے کے بعد ڈالرکی قیمت میں کمی آنے لگی ، انٹربینک میں ڈالر 4 روپے 63 پیسے سستا ہوگیا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 265 روپے پر آگیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 7 روپے 3 پیسے مہنگا ہوا تھا، جس کے بعد امریکی ڈالر کی قیمت پاکستانی تاریخ میں پہلی بار 269 روپے 63 پیسے تک پہنچ گئی تھی۔ دوسری طرف ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان نے پاکستانی روپیہ کی قیمت مستحکم کرنے کے لیے فارمولا بتاتے ہوئے کہا کہ ہمارا پہلا ہدف بلیک مارکیٹ اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ریٹس کے فرق کو کم کرنا تھا بلیک مارکیٹ اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ریٹس کا فرق اب 30 روپے سے کم ہو کر 5 سے 7 روپے تک آ گیا ہے، بلیک مارکیٹ اور اوپن مارکیٹ میں جو فرق آیا ہے یہ بھی ختم ہوجائے گا۔

متعلقہ خبریں