جہلم (اے بی این نیوز) بھارت پاکستان کے خلاف اپنے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور اس کی تازہ ترین مثال اس نے بغیر کسی پیشگی اطلاع کے دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا۔
اس آبی جارحیت سے دریا میں شدید سیلاب آگیا جو مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے نکل کر اڑی سے چکوٹھی میں داخل ہوا۔بغیر اطلاع پانی چھوڑنے سے دریائے جہلم میں پانی کی سطح بلند ہوگئی جس سے دریا کے کنارے آباد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
مزید پڑھیں: اپنے وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں،جنرل عاصم منیر کا بھارت کو دو ٹوک جواب