کاکول (اے بی این نیوز)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھارت کی جانب سے آبی جارحیت اور دھمکیوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ دو قومی نظریہ ہمیشہ سے پاکستان کے وجود کی بنیاد رہا ہے، دو قومی نظریہ میں کسی بھی پاکستان کو رتی بھر بھی شک نہیں، بھارتی گودی میڈیا حقائق کو اپنے جھوٹ اور پروپیگنڈے سے چھپانے کی کوشش میں ہے۔
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسلمان زندگی کے تمام پہلوؤں میں ہندوؤں سے مختلف ہیں، ہمارا مذہب، رسم و رواج، روایات، سوچ، عزائم ہندوؤں سے یکسر مختلف ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمارے آباؤ اجداد نے پاکستان کی تخلیق کی خاطر بے پناہ قربانیاں دیں، ہمارے اجداد نے نئے وطن کے حصول کیلئے بے مثال جدوجہد کی، دو قومی نظریہ کی بنیاد یہ تھی کہ مسلمان اور ہندو دو الگ قومیں ہیں، دو قومی نظریہ ہمیشہ سے پاکستان کے وجود کی بنیاد رہا ہے، دو قومی نظریہ میں کسی بھی پاکستان کو رتی بھر بھی شک نہیں۔
آرمی چیف نے کہا کہ ہم نے پاکستان کیلئے بہت قربانیاں دیں، اپنے وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں، بھارتی میڈیا، سوشل میڈیا روایتی جھوٹے پروپیگنڈا سے تاریخ مسخ نہیں کرسکتا، بھارتی گودی میڈیا حقائق کو اپنے جھوٹ اور پروپیگنڈے سے چھپانے کی کوشش میں ہے۔جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بھارتی گودی میڈیا نے دو قومی نظریہ کو مسخ کرنے کی مذموم کوشش کی، بانی پاکستان قائداعظم نے واضح الفاظ میں دو قومی نظریہ کو بیان کیا تھا۔
مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروزہفتہ26پریل 2025 آپ کا کیرئر،صحت، دن کیسا رہے گا ؟