راولپنڈی (اے بی این نیوز )راولپنڈی میں اڑھائی کروڑروپے کی ڈکیتی ایک اور بڑی وردات ہو گئی۔ تھانہ مورگاہ کی حدود عسکری 4 میں شادی والے گھر میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہو ئی۔
نامعلوم چور شادی والے گھر سے اڑھائی کروڑ سے زائد کا زیور نقدی لے اڑے۔
نقدی رقم میں 5 ہزار ڈالر بھی شامل ہیں۔ مدعی مقدمہ کا پولیس سے فوری اور ٹھوس اقدامات اٹھانے کا مطالبہ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ مدعی مقدمہ کے مطابق
مہندی کے سلسلے میں سارے گھر والے گھر کو تالا لگاکر اسلام آباد گئے تھے۔ گھر واپس لوٹنے پر گھر کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے۔ گھر میں پڑا زیور، نقدی اور دیگر سامان سب چوری ہوا ہے۔ متاثرہ فیملی نے تحریری درخواست میں چوری کا الزام گھر کے نوکروں پر لگا دیا۔
پولیس نے متاثرہ گھر کے نوکروں کو شامل تفتیش کرلیا ہے۔
مزید پڑھیں :عمران خان کا انکشافات سے بھر پور چیف جسٹس کے نام خط منظر عام پر آگیا،جیل میں ہو نے والے ظلم وستم سے پردہ اٹھا دیا
