نیو دہلی (اے بی این نیوز)پاکستانی تجزیہ کار نے بھارتی میڈیا پر بیٹھ کر مودی سرکار کو کھری کھری سنادی، بی جے پی حکومت کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کی ایک ہزار سال کی حکمرانی کی وجہ سے بھارت احساس کمتری میں مبتلا ہے۔
پاکستانی تجزیہ کار نے انڈین میڈیا پر بیٹھ کر مودی سرکار کو کھری کھری سنادی۔بھارتی ٹی وی اینکر ارناب گوسوامی کے شو میں پاکستانی تجزیہ کار نے ہندوستان کو چھٹی کا دودھ یاد کروا دیا۔
احمد حسن عربی نے کہا کہ ہندوستان آج بھی مسلمانوں کی ہزار سال حکمرانی کی وجہ سے احساس کمتری سے نہیں نکل سکا۔انہوں نے کہا کہ اگر بھارتی فوجیوں نے آزاد کشمیر میں قدم رکھنے کی کوشش کی، تو ٹکڑوں میں واپس جائیں گے۔
پروگرام میں ہزیمت اٹھوانے اور پاکستانی تجزیہ کار کو انڈین میڈیا پر بیٹھ کر انڈیا ہی کی ذلت کرنے پر بی جے پی چلا اٹھی، بی جے پی کے انتہاء پسندوں نے سوشل میڈیا پر ارناب گوسوامی پر ایف آئی آر کا مطالبہ کر دیا۔بی جے پی اکاؤنٹس سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ ارناب گوسوامی کو بدلا جائے، کیسے ایک پاکستانی کو انڈین میڈیا پر بیٹھ کر مودی اور انڈیا کی تضحیک کرنے دی گئی۔
مزید پڑھیں: دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے کھڑی ہیں،جنگ ہوئی تو کسی کا کچھ نہیں بچے گا،سعد رفیق