اسلام آباد(اے بی این نیوز)جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوااور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش ہوئی۔ دیر میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : سبی،شہید بینظیر آباد ،دادو46، جیکب آباد،سکھر، خیرپور،پڈ عیدن، موہنجو داڑو اور چھور میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔