اسلام آباد (اے بی این نیوز ) پاکستان نےبھارتی پروازوں کیلئےفضائی حدودبندکردی،نوٹم جاری کر دیا گیا۔ بھارتی ائیرلائنزکویومیہ بھاری نقصان اٹھاناپڑےگا،ذرائع کے مطابق بھارت سےپاکستانی فضائی حدوداستعمال کرنیوالی پروازوں کی یومیہ تعداد25سےزائدہے۔
کراچی:بعض اوقات بھارت کی پروازیں اس سےتجاوزکرجاتی ہیں،پاکستانی فضائی حدوداستعمال کرنیوالی پروازیں دہلی اوردیگرشہروں سےآپریٹ کی جاتی ہیں۔ پاکستان نے بھارتی پروازوں کیلئے فضائی حدود ایک ماہ کیلئے بند کردی۔ ذرائع سول ایوی ایشن کے مطابق بھارتی پروازوں کو یومیہ لاکھوں ڈالرز کے اضافی اخراجات ہوں گے۔
100سے زائد بھارتی پروازیں روزانہ پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتی ہیں۔ پاکستانی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے بھارتی پروازوں کو اضافی 2گھنٹے لگیں گے۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی اپنی قوم اور پاک افواج کے ساتھ متحد اور یک زبان ہوکر کھڑی ہے، بیرسٹر گوہر