ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا روسی صدر پیوٹن سے رابطہ تیل منڈی میں استحکام کے لیے اوپیک پلس ممالک میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق روسی صدر پیوٹن سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ٹیلی فون پر بات چیت میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے تجارتی، اقتصادی اور توانائی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا جس کے دوران سعودی عرب اور روس کے دوطرفہ تعلقات اور انہیں متعدد شعبوں میں ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ واضح رہے کہ فروری میں ہونے والے اوپیک پلس اجلاس سے متعلق بھی بات کی گئی۔















