اہم خبریں

مستونگ میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ،لیویز اہلکار شہید،ایک زخمی

مستونگ (اے بی این نیوز)بلوچستان کے علاقے مستونگ میں نامعلوم افراد کی جانب سے انسداد پولیو ٹیم پر حملے ایک لیویز اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔لیویز ذرائع کے مطابق حملے میں شہید اہلکار نیک محمد اور زخمی اہلکار مقصود احمد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کردی جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔اس سے قبل مہم شروع ہوتے ہی جنوبی وزیرستان میں انسداد پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور اہلکاروں پر ’دہشت گردوں‘ نے حملہ کیا جس میں ایک پولیس اہلکار کی جان گئی۔واضح رہے کہ ملک بھر میں پیر سے 7 روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے، جس کے دوران کروڑوں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: لسبیلہ،ٹرک اور کار میں تصادم ،4 افراد جاں بحق،4زخمی

متعلقہ خبریں