اہم خبریں

پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزبدھ 23اپریل 2025 موسم کیسا رہے گا؟؟؟

اسلام آباد(اے بی این نیوز)بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔تاہم گلگت بلتستان ، بالائی خیبرپختونخوا ،کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔

بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں شدید گرم رہنے کی توقع۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔

آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : جیکب آباد 44، چھور، لاڑکانہ، لسبیلہ، مٹھی، دادو، میر پور خاص، شہید بینظیر آباد میں 43 درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

بدھ (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان۔

بدھ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔
مزید پڑھیں: نواز شریف کا ایک مرتبہ پھر شکوہ،تفصیلات سامنے آگئیں،جانئے کیا

متعلقہ خبریں