اہم خبریں

سابق نگران وزیر اعظم نے چپ کاروزہ توڑ دیا،جا نئے انکشافات سے بھری گفتگو

لاہور( اے بی این نیوز)سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ تشدد سے کوئی تحریک کامیاب نہیں ہوسکتی۔سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تشدد سے کوئی تحریک کامیاب نہیں ہوسکتی، دنیا کے کئی ممالک بہت سے مسائل سے گزر رہے ہیں۔ انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ سیاسی اور معاشی حقوق کے لیے قتل و غارت گری کی ضرورت نہیں، کیا بسوں سے اتار کر لوگوں کو مارنا درست ہے؟ ایسا تاثر دیا جاتا ہے کہ صرف پاکستان کے مسائل ہیں، آج کے بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔
ہمیں دہشت گردی کو ختم کرنا ہے، سوشل میڈیا کا مثبت استعمال بہت ضروری ہے۔ انوارالحق کاکڑ کہتے ہیں کہ ہم اپنے حقوق کے لیے پرامن احتجاج کر سکتے ہیں، انا پرستی مسائل پیدا کرتی ہے، جب بھی کہیں تشدد ہوتا ہے تو لوگ جواز تلاش کرتے ہیں۔
اس سے قبل سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ملکی صورتحال، قیام امن اور صوبائی ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کو سراہا۔
مزید پڑھیں :شیر افضل مروت کی گیم ختم،عمران خان کا دو ٹوک جواب دینے کا حکم،بیر سٹر گوہر کیلئے سخت پیغام،جانئے تفصیلات

متعلقہ خبریں