اہم خبریں

حکومت کوچاہےجتناعرصہ ہوجائےپی ٹی آئی اسے تسلیم نہیں کرے گی،فیصل چودھری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )رہنماپی ٹی آئی فیصل چودھری نے اے بی این کےپروگرام’’سوال سےآگے‘‘میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے2افرادکانام ملاقات کیلئےلسٹ میں شامل تھا۔
بانی نےپچھلی بارکہاتھاجس کواجازت ملےملاقات کرلے۔ پولیس کوشادی کابتاکراڈیالہ جیل پہنچا۔ بانی پی ٹی آئی نےکہافارم47کی حکومت کوتسلیم نہیں کرتے۔ امریکامیں فارم47پرایم این ایزنہیں بنتے۔
حکومت کوچاہےجتناعرصہ ہوجائےپی ٹی آئی تسلیم نہیں کرتی۔ بانی پی ٹی آئی کوبتایا لوگوں کوآپ سےملنےنہیں دیاجارہا۔ پی ٹی آئی کو 8فروری کو عوام نے بھرپور مینڈیٹ دیا۔ حکومت نےملکی معیشت کومزیدکمزورکیا۔
رہنما مسلم لیگ(ن) رانااحسان افضلنے کہا کہ کورٹ کےآرڈرکےمطابق ملاقاتیں ہورہی ہیں۔ منگل اورجمعرات کوبانی پی ٹی آئی سےملاقاتیں ہورہی ہیں۔ صرف6لوگوں کوملاقات کی اجازت ہوتی ہےویساہی رش لگالیتےہیں۔
منگل کےروزشورمچایاجاتاہےہماری ملاقات نہیں کرائی جارہی۔ کانگریس مین کی ایک ٹویٹ کوبڑھاچڑھاکرپیش کیاجارہاہے۔ کانگریس مین کی ٹویٹ سےحکومت کوکوئی فرق نہیں پڑتا۔ ہماری امریکی حکومت سےگفت وشنیدہوتی رہتی ہے۔
وزیراعظم نےمحنت کےذریعےمعیشت کوپاؤں پرکھڑاکیا۔ شہبازشریف پچھلے13ماہ میں معیشت کواوپرلےکرگئے۔ حکومت کےتمام اداروں کےساتھ بہترتعلقات ہیں۔ وزیراعظم نےبیرونی دنیاکیساتھ تعلقات کومضبوط کیا۔
دنیامیں کہیں بھی نیشنل انٹرسٹ پرمنہ نہیں پھیراجاتا۔ جمہوریت کوکمزورکرنےمیں پی ٹی آئی نےکوئی کسرنہیں چھوڑی۔ پی ٹی آئی نےہرچیزکوبانی کی رہائی سےمشروط کردیاہے۔ بانی پی ٹی آئی نےجنرل باجوہ کوجمہوری قراردیاتھا۔
مزید پڑھیں :اپوزیشن لیڈر نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر احتجاج کی دھمکی دیدی

متعلقہ خبریں