کراچی ( اے بی این نیوز )عظمیٰ بخاری بے بنیاد بیانات دینے سے پہلے اپنے گھر کی خبر لیں، پنجاب میں حکومت نہیں، صرف چچا اور بھتیجی کی سیاسی نوٹنکی کا راج ہے۔
پنجاب کی حکومت ’’سیاسی کٹھ پتلیوں‘‘ کا مجموعہ ہے،ترجمان سندھ حکومت سیدہ تحسین عابدی نے کہا ہے کہ
عظمیٰ بخاری کا اپنا کوئی سیاسی وزن نہیں۔ پنجاب حکومت نے ہر شعبہ برباد کیا اور الزام دوسروں پر لگایا جا رہا ہے۔ عوام کو بے وقوف بنانے کیلئے ان کا بیانیہ ٹک ٹاک کی وڈیوز سے آگے نہیں بڑھتا۔
زمینی سیاست، کارکردگی، اور عوامی خدمت سے ان کا کوئی واسطہ نہیں۔ کیا کسانوں کے مسائل ٹک ٹاک پر حل ہوتے ہیں؟ پنجاب کے کسان آج بھی سڑکوں پر سراپااحتجاج ہیں کوئی سننے والا نہیں۔
مزید پڑھیں :پنجاب کے سکولوں میں موسم گرما کی ابتدائی تعطیلات کی تازہ ترین اپ ڈیٹ،مریم نواز کی نئی ہدایات آگئیں
