اہم خبریں

سونے کی قیمت نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے،تاریخ کی بلند ترین سطح پر،نئی قیمت جان کر آپ کے ہو ش اڑ جائیں گے

کراچی( اے بی این نیوز   )پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری۔ پاکستان میں سونے کی قیمتیں تازہ ترین بلندی پر پہنچ گئیں – ۔ پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے اور مقامی اور بین الاقوامی دونوں مارکیٹوں میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 5900 روپے اضافے سے 363700 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 5,059 روپے کا اضافہ ہوا، جو اب 311,814 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ عالمی منڈی میں جہاں فی اونس قیمت 59 ڈالر اضافے سے 3,454 ڈالر ہو گئی، قیمتی اجناس میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

رپورٹس کے مطابق امریکہ کی جانب سے شروع کی جانے والی تجارتی جنگ اور مرکزی بینکوں کی جانب سے اپنے ذخائر کو بڑھانے کے لیے دنیا بھر میں سونے کی بڑے پیمانے پر خریداری کی وجہ سے عالمی اور پاکستانی بلین مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

امریکی فیڈرل ریزرو کے اس بیان کے نتیجے میں دنیا بھر میں بے چینی پائی جاتی ہے کہ شرح سود کم نہیں کی جائے گی، جس نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور کساد بازاری کے خدشات کو جنم دیا ہے۔سونے کی فی تولہ قیمت ایک روز قبل 8100 روپے بڑھ کر 357,800 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 6,944 روپے بڑھ کر 306,755 روپے پر طے پائی۔
مزید پڑھیں :نورین خان ، عظمیٰ خان اور قاسم خان کوعمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی

متعلقہ خبریں