اہم خبریں

اسلام آباد میں موسم خشک اور گرم ، مری، گلیات سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا امکان،محکمہ موسمیات

اسلام آباد(اے بی این نیوز) فاقی دارلحکومت سمیت بلوچستان اور سندھ میں موسم خشک رہے گاجبکہ ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا۔

پنجاب کے علاقے مری، گلیات، جہلم، سیالکوٹ، نارووال اور گوجرانوالہ میں آج بارش متوقع ہے۔ شیخوپورہ اور گردونواح میں بھی چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ جبکہ کراچی میں آج بھی ہیٹ ویو کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا کے علاقے سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام اور بونیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ جبکہ چترال، دیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور اور گردونواح میں بارش ہو سکتی ہے۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
فلسطینیوں کی نسل کشی ناقابل برداشت، ماسکو کے اسرائیل کیساتھ تعلقات منقطع ہیں،روسی قونصل جنرل

متعلقہ خبریں