اہم خبریں

گوجرخان:پنجاب فوڈ اتھارٹی کا فیکٹری پر چھاپہ، غیرمعیاری جوس تلف،60 ہزار جرمانہ

راولپنڈی (اے بی این نیوز)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جعلی جوس بنانے والی فیکٹری کیخلاف بڑی کاروائی ۔فوڈ اتھارٹی حکام کی یہ کاروائی گوجرخان وارڈ نمبر 19 میں کی گئی۔

ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق فوڈ اتھارٹی ٹیم نے یہ کارروائی کر کے غیرمعیاری جوس سے بھری ہزاروں بوتلیں، 200 لیٹر جعلی اور غیر معیاری جوس کو تلف کر دیا۔فیکٹری مالک کو 60 ہزار کا جرمانہ عائد،فیکٹری ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی موجود نہ تھے۔

جوس پر جعلی لیبل لگا کر مارکیٹ میں فروخت کیا جا رہا تھا اور غیر معیاری رنگ کا استعمال کیا جا رہا تھا۔جعلی مشروبات کے خلاف کاروائیاں شہر بھر میں جا رہی ہیں۔
سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کیخلاف عالمی سطح پر کارروائی کا فیصلہ

متعلقہ خبریں