اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ سعودی حکومت نے نئی پالیسی دی تھی، اس پر عمل کرنا ہماری ذمہ داری تھی۔ گزشتہ حج کے تیسرے دن ہی سعودی حکومت نے پالیسی بتادی تھی۔
نجی آپریٹرز مقررہ وقت تک اتنی رقم نہیں بھیج سکے جتنی بھیج سکتے تھے۔ ابھی تک ہمیں صرف 23ہزار 620 پرائیویٹ عازمین کی اجازت ملی ہے۔ سعودی حکومت نے کہا کہ ڈیڈلائن گزرگئی، اب کچھ کرنا مشکل ہوگا۔
پرائیویٹ آپریٹرز کیلئے کوئی قرعہ اندازی نہیں ہوتی، وقت ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں :امریکہ کی سیکرٹری ہوم لینڈ سیکیورٹی کرسٹی نوئم کو لوٹ لیا گیا،چورتاحال پکڑا نہ جا سکا