اہم خبریں

ہم سیاسی لوگ ہیں، آخری دم تک لڑیں گے، قوم ہمارے ساتھ کھڑی ہے،عمر ایوب

اسلام آباد (  اے بی این نیوز        ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ میں نے ہائیکورٹ میں درخواست دی تھی کہ الیکشن کمیشن اختیارات سے تجاوز کررہا ہے۔ قانون ہے کہ الیکشن کمیشن صرف 60دن کے اندر درخواست سن سکتا ہے۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
میرے 16سالہ بیٹے کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی۔ میرے ساتھ 2ایم پی ایز کو بھی گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی۔ میرے بھتیجے کو بھی گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی۔ ہمارے گھر کی خواتین نے الیکشن کمپین چلائی۔
الیکشن سے ایک دن قبل مجھے لیپ ٹاپ کا نشان الاٹ کیا گیا۔ ہماری کوشش تھی کہ وکٹ نشان الاٹ کیا جائے۔ ہمارے بینرز پر عجیب و غریب نشان پرنٹ ہوگئے۔ مقابلہ کرنا ہمارا کام ہے ،نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔
ہم آخری دم تک مقابلہ کرتے رہیں گے۔ ہم سیاسی لوگ ہیں، آخری دم تک لڑیں گے۔ قوم ہمارے ساتھ کھڑی ہے، ہمارا احتجاج ہر جگہ جاری ہے۔ عالیہ حمزہ کو غیرقانونی طور پر گرفتار کیا گیا ہے۔ مولانافضل الرحمان کی مرضی ہےاتحاد کرتے ہیں یا نہیں۔
ہم لوگ ڈیموکریٹک پارٹی ہیں،ہم بانی پی ٹی آئی سے کھل کر بات کرتے ہیں۔ بابر نواز خان نے کہا کہ میں نے سوشل میڈیا پوسٹ پہلے کی تھی۔ جب لوگوں نے آکر رواداد سنانا شروع کی تو پتہ چلا کہ کیا ہوا ہے۔
الیکشن کے 4دن بعد میں الیکشن کمیشن میں دھاندلی کےخلاف درخواست دیدی تھی۔ لوگوں نے آکر بتایا کہ ان کے ووٹ پہلے سے ہی پول ہوچکے تھے۔ اس الیکشن میں جیتنے والا اور ہارنے والا دونوں کہہ رہے ہیں کہ دھاندلی ہوئی ہے۔ اگر یہ لیٹر جعلی تھا تو عمر ایوب کسی عدالت میں کیوں نہیں گئے۔

مزید پڑھیں :اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کی طالبہ کا قتل،ہوشربا انکشافات،قاتل بارے اہم معلومات منظر عام پر آگئیں

متعلقہ خبریں