اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پشاور زلمی کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 148 رنز کا ہدف۔ پشاور زلمی نے 20اوورز میں 8وکٹ کے نقصان پر 147 رنز سکور کئے ۔ بابر اعظم 46،محمد حارث28 اور جوزف نے 24رنز بنائے ۔
حسین طلعت 18،ٹام کوہلر کیڈمور 7 رنز بناسکے۔ مچل اوون 5، صائم ایوب 4 اور عبدالصمدنے 2 رنز بنائے ۔ کراچی کنگز کے خوشدل شاہ اور عباس آفریدی نے 3،3وکٹیں حاصل کیں۔
عامر جمال اور میر حمزہ نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔
مزید پڑھیں :مسلم لیگ ن کو ووٹ کو عزت دو کے نعرے سے بھی پیچھے ہٹنا پڑا،فیصل چودھری