اہم خبریں

مسلم لیگ ن کو ووٹ کو عزت دو کے نعرے سے بھی پیچھے ہٹنا پڑا،فیصل چودھری

اسلام آباد (  اے بی این نیوز        )فیصل چودھری نے کہا ہے کہ اتحادبنانے والے جب تک چاہیں گے اتحاد قائم رہے گا۔ مسلم لیگ ن ووٹ کو عزت دو کے نعرے سے بھی پیچھے ہٹنا پڑا۔ پروگرام اے بی این نیوز بدلو میں گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف الیکشن میں ہارتسلیم کرتے آج اس سے بڑا کوئی لیڈر نہ ہوتا۔

ندیم افضل چن رہنما پیپلزپارٹی ندیم افضل چن کسان اپنے بچوں کو بھی اچھے سکولوں میں نہیں پڑھاسکتے۔ 8فروری کے الیکشن کی وجہ سے دشمنیاں پیدا ہوئیں۔ ملک میں الیکشن کمیشن کو ہم نے کبھی آزاد کیا ہے نہیں ۔ حکومت اور اپوزیشن نے ملکر عوام کو ریلیف دینا ہوتا ہے۔
ہمارے ملک میں اپوزیشن نے کبھی مثبت کردار ادا ہی نہیں کیا۔ باہر بیٹھنے والے بھی قیدی ہے تو جیل کے اندر قیدیوں کیلئے ہم کریں گے۔ جمہوریت کے معیار پر بات چیت لازمی ہے۔ مل بیٹھنے سے پتہ چلے گا کہ کونسی جماعت آئین سے انحراف کررہی ہے۔
ہم نہیں چاہتے کہ موجود سسٹم ختم ہوجائے۔ جمہوریت اور سیاست میں اونچ نیچ آتی رہتی ہے۔ سیاسی پارٹی کبھی ختم ہوہی نہیں سکتی۔ ہم سڑکیں بلاک کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے شہادتیں دی ہیں، کوڑے کھائے ہیں۔
50ایکڑ والوں کو زرعی ٹیکس لگائیں۔ ہاری اور مزارع پر ٹیکس لگانا زیادتی ہے۔ پیپلز پارٹی جو ٹریکٹر ڈیڑھ لاکھ میں دے رہی تھی آج اس کی قیمت 50لاکھ سے اوپر ہے۔ ہم فیڈریشن کو کمزور نہیں کرنا چاہتے۔ سندھ گورنمنٹ وفاق کیساتھ وہ نہیں کرنا چاہتی جو کے پی گورنمنٹ کررہی ہے۔
رہنما مسلم لیگ ن اختیارولی خان نے کہا کہ قیادت کی جانب سے بنایا گیا اتحاد آسانی سے نہیں ختم ہوسکتا۔ بانی کا مسئلہ 1992کے ارساایکٹ کے تحت واضح ہے۔ قیادت مل بیٹھ کر مسئلے کا حل نکال لیں گے۔
2018میں نوازشریف کے مینڈیٹ پر بھی ڈاکا ڈالا گیا۔ پی ٹی آئی والوں کو اس وقت عوام رائے کی توہین نظر نہیں آئی۔ پی ٹی آئی والے جمہوری لوگوں کے ساتھ بیٹھیں گے تو مسائل حل ہوں گے۔
اپوزیشن لیڈر خود فارم 47کے مسئلے کا شکار ہونے والے ہیں۔
قیادت کی جانب سے بنایا گیا اتحاد آسانی سے نہیں ختم ہوسکتا۔ بانی کا مسئلہ 1992کے ارساایکٹ کے تحت واضح ہے۔ قیادت مل بیٹھ کر مسئلے کا حل نکال لیں گے۔ 2018میں نوازشریف کے مینڈیٹ پر بھی ڈاکا ڈالا گیا۔
پی ٹی آئی والوں کو اس وقت عوام رائے کی توہین نظر نہیں آئی۔ پی ٹی آئی والے جمہوری لوگوں کے ساتھ بیٹھیں گے تو مسائل حل ہوں گے۔ اپوزیشن لیڈر خود فارم 47کے مسئلے کا شکار ہونے والے ہیں۔

مزید پڑھیں :سیکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں خفیہ اطلاعات پر 2مختلف آپریشنز، 6خوارج جہنم واصل

متعلقہ خبریں