اہم خبریں

مائینز اینڈ منرل ایکٹ،عمران خان سے جلدملاقات ،بات واضح ہوجائے گی،علی امین گنڈاپور

پشاور (  اے بی این نیوز        )وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مائینز اینڈ منرل ایکٹ کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ وفاق سمیت کسی کو اختیار دینے کی تجویز دی گئی توثابت کریں ۔
ہماراصوبہ ہے ہم سے زیادہ اس صوبے سے کون وفادار ہے؟ سندھ ،پنجاب،بلوچستان کا جوابدہ نہیں ،اپنے صوبے کا جوابدہ ہوں۔ کوئی ایک شق بتادیں جس میں ہم نے وفاق کو اختیار دیا ہو؟
پشاور:ایس آئی ایف سی کی تجویز کو میں نے مانا ہی نہیں۔
پشاور:بلوچستان میں انہوں نے ووٹ دے کر بل پاس کرایا۔ پشاور:اس پروپیگنڈے کے پیچھے پورایک مافیا سرگرم ہے۔ بلوچستان میں اختیاردینے کی تجویز مان لی گئی،ہم نے مسترد کی۔
پشاور:بانی پی ٹی آئی سے جلدملاقات ہوگی،بات واضح ہوجائے گی۔ پشاور:خیبرپختونخوا میں غیرقانونی مائننگ ہرگز نہیں ہونے دوں گا۔

مزید پڑھیں :

متعلقہ خبریں