اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وفاقی وزیر احسن اقبال جدید ٹیکنالوجی اور مہارت کے بغیر آگے نہیں بڑھا جاسکتا۔ ہمیں آئندہ 22سال تیزی سے ترقی کا سفر کرنا ہے۔
آزادی کے پہلے 50 سال ہم نے خطے میں لیڈرشپ کے طور پر گزارے تھے۔
پچھلے 25 سالوں میں ہم ترقی کی رفتار میں پیچھے رہ گئے۔ پاکستان کا سب سے بڑا چیلنج اس وقت ایکسپورٹ ہے۔ ہم نے بدقسمتی سے ملک میں اپنا بیانیہ منفی کر دیا ہے۔ ہم بیرون ممالک میں بھی اپنے بارے میں متزلزل نظر آتے ہیں۔
ہمارا بیانیہ اور تشخص محنت اور جدت ہے۔ہمارا یہ بیانیہ نہیں کہ ہم ایک دوسرے کو چور ڈاکو کی نظر سے دیکھیں۔
مزید پڑھیں :ستاروں کی روشنی میں آج بروزپیر21اپریل 2025 آپ کا کیرئر،صحت، دن کیسا رہے گا ؟