اہم خبریں

کینالز منصوبہ پر صدرمملکت آصف علی زرداری نے دستخط کیے تھے، ایاز لطیف پلیجو کا انکشاف

کراچی (  اے بی این نیوز) ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نہروں کی حمایت کرتی ہے، انہیں اسی بنیاد پر اقتدار ملا۔ بدین میں نیشنل پیپلز موومنٹ (این پی ایم) نے نہروں کے منصوبے کے خلاف ریلی نکالی جس سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے مزید کہا کہ

نیشنل پیپلز موومنٹ (این پی ایم) کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ پیپلز پارٹی نہروں کی حمایت کرتی ہے، انہیں اسی بنیاد پر اقتدار ملا۔نہریں کھود کر دریائے سندھ کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نئی نہریں کھودنے کی سمری پر سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے دستخط نہیں کیے تھے بلکہ موجودہ صدر آصف علی زرداری نے دستخط کیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ وہ دریائے سندھ پر نئی نہروں کے منصوبے کو مسترد کرتے ہیں۔ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ چولستان میں 6 نہریں کھودنے سے سندھ کا پانی بند ہو جائے گا۔

مزید پڑھیں :تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں کب ہو نگی،شیڈول سامنے آگیا،جانئے تفصیلات

متعلقہ خبریں