اسلام آباد ( اے بی این نیوز) شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے جو میرے ساتھ کیا پہلے کسی کے ساتھ نہیں ہوا۔ مجھے کیا ضرورت ہے کہ میں بانی کی بہن کے ساتھ لڑائی کروں۔
میں نے پارٹی میں کبھی بھی گروپنگ میں حصہ نہیں لیا۔
بانی کے سامنے میری برائی کی گئی اس نے بغیر تحقیق کے مجھے فارغ کردیا۔ عمران ریاض نے کہا تھا میں ارشد شریف کے قاتلوں کو بے نقاب کروں گا۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ ایٹ میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
2مہینے سے زیادہ ہوگئے اس کو باہر جاتے ہو ئے کیوں نہیں کررہا ہے۔ عمران ریاض یو اے ای میں بیٹھ کر ویلاگ کررہا ہے۔ انہوں نے یوٹیوب کی کمائی سےچکوال میں مربعے خریدے ہوئے ہیں۔
ان ویلاگرز کا کام صرف پارٹی قیادت کو ٹارگٹ کرنا ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ لوگ اپنی ہی پارٹی پر اٹیک کررہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے علاوہ کسی کو حق نہیں کہ وہ میرے خلاف غلط بیانی کرے۔
مزید پڑھیں :قانون کی حکمرانی ہوتی توعمران خان ، بشریٰ بی بی اور ہمارے رہنماء جیل میں نہ ہوتے ،عمر ایوب