اہم خبریں

تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں کب ہو نگی،شیڈول سامنے آگیا،جانئے تفصیلات

لاہور (  اے بی این نیوز) صوبہ بھر میں گرمی کی لہر کے خطرے کے باوجود محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے سالانہ کیلنڈر کے مطابق قبل از وقت چھٹیاں نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز سے یکم جون سے گرمیوں کی تعطیلات کی منظوری مانگ لی ہے۔

سیکرٹری تعلیم خالد نذیر وٹو کے مطابق متوقع گرمی کی لہر کے باعث موسم گرما کی تعطیلات مقررہ وقت سے پہلے شروع ہو سکتی ہیں تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کریں گی۔ ہم نے وزیر اعلیٰ سے یکم جون سے گرمیوں کی چھٹیاں دینے کی درخواست کی ہے۔
اس سے قبل اپریل کے شروع میں، پنجاب میں صوبائی حکومت نے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے اسکولوں کے اوقات کو مختصر کر دیا تھا۔ اسکول کے اوقات میں 30 منٹ کی کمی 7 اپریل سے نافذ العمل ہے اور یہ 15 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

مزید پڑھیں :قانون کی حکمرانی ہوتی توعمران خان ، بشریٰ بی بی اور ہمارے رہنماء جیل میں نہ ہوتے ،عمر ایوب

متعلقہ خبریں