اہم خبریں

ملکی مجموعی غذائی اجناس کی برآمدات کو ایک بار پھر بڑا جھٹکا لگ گیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز) ملکی مجموعی غذائی اجناس کی برآمدات کو ایک بار پھر بڑا جھٹکا لگ گیا ۔ مارچ میں غذائی اجناس کی برآمدات میں سالانہ 16.66 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ مارچ میں غذائی اجناس کی برآمدات کا حجم 57 کروڑ 61 ہزار ڈالر رہا، دستاویز کے مطابق
گزشتہ سال مارچ میں غذائی اجناس کی برآمدات 69 کروڑ 13 لاکھ ڈالر تھیں۔ مارچ میں چاول کی برآمدات میں 33.64 فیصد کی بڑی کمی ریکارڈ۔ مارچ میں چاول کی برآمدات کا حجم 27 کروڑ 43 لاکھ ڈالر رہا۔
گزشتہ سال مارچ میں ملکی چاول کی برآمدات 41 کروڑ 34 لاکھ ڈالر کی تھیں ۔ مارچ میں ملکی پھلوں کی برآمدات میں سالانہ 20.91 فیصد کی کمی۔ ایک ماہ میں پھلوں کی برآمدات کا حجم ایک کروڑ 55 لاکھ ڈالر رہا۔
گزشتہ سال مارچ میں پھلوں کی برآمدات ایک کروڑ 96 لاکھ ڈالر کی تھیں۔ مارچ میں سبزیوں کی برآمدات میں سالانہ 13.31 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی۔ ایک ماہ میں سبزیوں کی برآمدات کا حجم 5 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ریکارڈکیاگیا۔
رواں مالی سال 9 ماہ میں غزائی اجناس برآمدات میں 1.62 فیصد کا معمولی اضافہ۔ جولائی تا مارچ غزائی اجناس کی برآمدات کا مجموعی حجم 5 ارب 75 کروڑ ڈال رہا۔

مزید پڑھیں :سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس حادثے کا شکار، 5افراد جاں بحق

متعلقہ خبریں