اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) بھکاری مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ،،بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن روکنے کے لئے پاسپورٹ کے حصول کے لیے نئی شرائط عائد کی جا رہی ہیں، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی سعودی عرب کے سفیر سے ملاقات میں اظہا ر خیال، کہا معاشی و سماجی شعبوں میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے پر سعودی عرب کی حکومت کے شکر گزار ہیں.
انسداد منشیات اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے سعودی عرب کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔ سعودی شہریوں کے لئے پاکستان آنے پر کوئی ویزا نہیں۔ جب چاہیں آئیں۔ سعودی عرب حکومت کے تعاون کی بدولت ہی خاندان کے 5 افراد کو رہائی ملی اور وطن واپس آئے۔ سعودی سفیر نے کہاپاکستان کے ساتھ انتہائی قریبی تعلقات ہیں ان کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں :معروف عالم دین علامہ آغا سید محمد باقر الموسوی انتقال کرگئے