اسلام آباد( اے بی این نیوز )وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے پیر کو ماسکو میں ملاقات کی اور بامقصد بات چیت کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق فریقین نے بات چیت میں تعلیم، معیشت، توانائی اور رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان اور روس کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے کے لئے اقدامات پر اتفاق کیا۔ افغانستان کی صورتحال اور ایس سی او میں تعاون سمیت علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔















