اسلام آباد(اے بی این نیوز)اسلام آباد میں نادرا کے سہولت سینٹر میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک شخص جسے نادرا مردہ قرار دے چکا تھا اپنے زندہ ہونے کو ثابت کرنے سینٹر پہنچ گیا۔
بظاہر مردہ شخص نادرہ کے اسٹاف کو یقین دلاتا رہا کہ وہ زندہ ہے تاہم نادرا نے انہیں مردہ قرار دیدیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے نادرا میں شکایت کی تو ان کا کہنا تھا کہ آپ اپنی لاش لے کر دفتر آکر بتائیں، ایسے میں پاس کھڑا ایک بندہ اس شخص سے ان کی بیگم کا نام پوچھتا ہے جس پر شہری کہتا ہے وہ بیوہ ہوچکی ہیں! اس پر وہاں موجود تمام افراد ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوتے رہے۔
متاثرہ شہری یہ بھی شکایت کرتے نظر آئے کہ میں اپنا مال اور جائیداد کس کے نام کروں، ابھی میں نے اپنی وصیت بھی نہیں لکھی تھی، میں جہاں بھی جاتا ہوں الرٹ آجاتا ہے کہ آپ مرچکے ہیں۔متاثرہ شہری اسٹاف سے یہ بھی استفسار کرتے نظر آئے کہ کیا ان کے بینک میں پینشن آنا بھی بند ہوجائے گا۔اس پر وہاں موجود اسٹاف نے انہیں ایف 11 میں اپنی یونین کونسل جاکر درست اندراج کرنے کی ہدایت کی۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد ، ریڈ زون کنٹینرز لگا کر سیل،داخلی وخارجی راستے بند