اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے صدر اور چیئر مین پی اے سی جنید اکبر خان نے کہا کہہمیں انصاف ملنے کی کوئی امید نہیں، اصل بات یہ ہے کہ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے۔
مالاکنڈ میں پاکستان تحریک انصاف کے کنونشن سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم قائدین کے حکم پر ظلم اور جبر برادشت کرتے ہیں، لیکن میں ایک بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ جس دن ہماری برداشت ختم ہوئی تو آپ کو مذمت کا موقع بھی نہیں ملے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم آئین کو بھی مانتے ہیں اور قانون کو بھی مانتے ہیں، دراصل لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے۔
مزید پڑھیں :حکومت کے ساتھ پیپلزپارٹی کے معاملات بالکل درست نہیں، ندیم افضل چن