راولپنڈی ( اے بی این نیوز ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 9ویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے اس میچ میں دونوں ٹیمیں سیزن کی پہلی جیت کے لیے کوشاں ہیں۔
ٹاس کے موقع پر پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہمارا ہدف 200 سے زائد سکور کرنا ہے، آج کچھ مختلف پرفارمنس کی امید ہے۔ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ہم بھی پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے۔ ہم اس میچ سے اپنا توازن بنا کر مستقبل میں اچھا کرنا چاہتے ہیں۔
پشاور زلمی کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ بابر اعظم کی قیادت میں بننے والی ٹیم میں صائم ایوب، محمد حارث، ٹام کوہلر کیڈمور، حسین طلعت، مچل اوون، عبدالصمد، لاک ووڈ، الزاری جوزف، عارف یعقوب اور علی رضا شامل ہیں۔
محمد رضوان نے بھی اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ ملتان سلطانز کے دیگر کھلاڑیوں میں شائی ہوپ، عثمان خان، کامران غلام، ایشٹن ٹرنر، مائیکل بریسویل، افتخار احمد، ڈیوڈ ویلی، اسامہ میر، عاکف جاوید اور عبید شاہ شامل ہیں۔
مزید پڑھیں :وزیرِ مملکت کھیل داس کوہستانی کی گاڑی پر انڈوں اور ٹماٹروں کی بارش