اہم خبریں

افغان شہریوں کی واپسی کے عمل میں کوئی شکایت ہوئی توفوری ایکشن لیاجائے گا،اسحاق ڈار

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 30جون 2025کوٹرانزٹ ٹریک اینڈ ٹریڈسسٹم فعال ہوجائے گا۔ ٹریک اینڈ ٹریڈ سسٹم سے افغان ٹرانزٹ گڈز میں تیزی آسکتی ہے۔
اس سسٹم سے دونوں اطراف فائدہ ہوگا۔ ایف بی آر اور کسٹمز کے ساتھی ساتھ ہیں، ایف بی آر عملدرآمد کرے گا۔ صرف این ایل سی کافی نہیں،مزید2کمپنیاں بھی شامل کردی ہیں۔ افغان مہاجرین کو عزت واحترام کے ساتھ واپس بھیجاجائے گا۔
طورخم بارڈر پر آئی ٹی سسٹم کوجلد فعال کیاجائے گا۔ افغان شہریوں کی واپسی کے عمل میں کوئی شکایت ہوئی توفوری ایکشن لیاجائے گا۔ افغان شہریوں کی فراخدلی سے میزبانی کی۔ افغان مہاجرین کی باعزت واپسی ہماراقومی اور مذہبی فریضہ ہے۔

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی جھنڈے سے بنے کپڑے پہن کر اڈیالہ جیل آنے والے کارکن کو حراست میں لے لیا گیا

متعلقہ خبریں