اہم خبریں

ڈیرہ اسماعیل خان میں ہلاک خارجیوں سے ان کے خاندان اور قبیلےنے لاتعلقی کا اعلان،ہلاک خارجی حذیفہ کی والدہ کا پیغام

سوات (اے بی این نیوز    )سوات (اے بی این نیوز    )ہلاک خارجی حذیفہ کی والدہ نے عوام کیلئے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ فتنہ الخوراج کو خیبرپختونخوا میں متاثرین کی ایک بڑی تعداد انتہا پسندی کو مسترد کر رہی ہے،سیکیورٹی ذرائع کے مطابق
ڈیرہ اسماعیل خان میں ہلاک خا ر جیوں کے خاندان اور قبیلے کا لاتعلقی کا اعلان۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 15اپریل 2025 کو ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 خارجی ہلاک ہوئے۔
ہلاک خا ر جیوں میں رنازئی قبیلے سے تعلق رکھنے والاخارجی حذیفہ عرف عثمان بھی شامل تھا۔خارجی حذیفہ عرف عثمان کی والدہ نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ حذیفہ عرف عثمان میرا بیٹا تھا، وہ فوج کے ہاتھوں مارا گیا۔
میرا بیٹا حذیفہ میرا اور والد کا نافرمان تھا۔ ہم نے حذیفہ کو بہت سمجھایا، والد نے بہت بار ڈانٹا بھی مگر اس پر ہماری بات کا کوئی اثر نہیں ہوتا تھا۔ دفاعی ماہرین کے مطابق فتنہ الخوراج کیخلاف خیبرپختونخوا کے عوام اٹھ کھڑے ہوئے ہیں ۔
فتنہ الخوراج کم عمر پاکستانی قبائلی نوجوانوں کو آگ میں ایندھن کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ ہلاک حذیفہ کی والدہ کابیان فتنہ الخوارج کی شکست ہے۔ مذہب کا لبادہ اوڑھے فتنتہ الخوارج کے دہشتگرد پاکستانی عوام کے کھلے دشمن ہیں۔
پاکستانی عوام کو چاہئے کہ فتنہ الخوارج کے گھناؤنے چہرے کو پہچانیں۔
مزید پڑھیں :افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی جنگی سازوسامان دہشتگردوں کو فروخت ،برطانوی میڈیا کا دعویٰ

متعلقہ خبریں