اہم خبریں

ارشد چائے والا، نیا انکشاف سامنے آگیا، دعویٰ تضادات پر مبنی نکلا،رپورٹ میں پردہ چاک

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )ارشد چائے والا کا پاکستانی شہری ہونے کا دعویٰ تضادات پر مبنی ہے، نادرا کی رپورٹ کے مطابق نادرا نے چائے کے ریکیٹ سے شہرت پانے والے ارشد خان عرف ارشد چائے والا سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’ارشد چائے والا‘ افغان شہری ہے۔ نادرا کی رپورٹ کے مطابق ارشد چائے والا کی جانب سے پاکستانی شہریت کے ثبوت میں جو ڈیٹا جمع کرایا گیا ہے وہ تضادات پر مبنی ہے۔ ارشد چائے والا نے اعداد و شمار میں اپنے والد کی جائے پیدائش سرگودھا اور جائے پیدائش اسلام آباد بتایا ہے جبکہ والدہ کے نام میں تضاد ہے۔

رپورٹ کے مطابق ارشد چائے والا کو درست شناختی کارڈ پر پاسپورٹ جاری کیا گیا تھا، جس کی بنیاد پر دو تصدیقی اداروں کی رپورٹ کے بعد شوکاز جاری کیا گیا ہے۔نادرا کے مطابق اس پیش رفت کے بعد درخواست گزار کے وکیل نے مہلت لے لی اور اب مزید سماعت 22 اپریل کو ہوگی۔
مزید پڑھیں :افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی جنگی سازوسامان دہشتگردوں کو فروخت ،برطانوی میڈیا کا دعویٰ

متعلقہ خبریں