اہم خبریں

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے احکامات کو سنجیدہ نہیں لیا جا رہا،علیمہ خان

راولپنڈی ( اے بی این نیوز   ) علیمہ خان کی رہائی کے بعد عدلیہ پر تنقید۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے احکامات کو سنجیدہ نہیں لیا جا رہا۔ توہین عدالت کھلم کھلا ہو رہی ہے۔
قبل ازیں پولیس نے سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی تین بہنوں علیمہ خانم، نورین خان اور عظمیٰ خانم کو اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کرلیا۔دیگرجن کو تحویل میں لیا گیا ان میں قاسم نیازی ،صاحبزادہ حامد رضا شامل تھے.

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب،اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھر کو بھی تحویل میں لے لیا گیا تھا.
پی ٹی آئی کے بانی کی بہنیں اڈیالہ جیل کے باہر زیر تعمیر پلازے میں تھیں۔ ان کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے کئی رہنماؤں کو بھی حراست میں لے لیا گیا تھا.

ان میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان، نیاز اللہ نیازی، پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف احمد خان، بھچر، صاحبزادہ حامد رضا خان اور زرتاج گل شامل تھے۔واضح رہے کہ عمر ایوب خان، نیاز اللہ نیازی اور احمد خان بھچر عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل کے باہر پہنچے تھے۔پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو حراست میں لے کر پولیس وین میں منتقل کردیا تھا.

مزید پڑھیں :نومئی کو کارکنوں کو اکسانے کے اعجاز چوہدری کے ویڈیو ثبوت سپریم کورٹ میں پیش

متعلقہ خبریں