راولپنڈی ( اے بی این نیوز )اپوزیشن لیڈرعمر ایوب نے قیدی وین میں بیٹھنے سے قبل گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ یہ دیکھ لیں، لیڈر آف دی اپوزیشن کو گرفتار کر رہے ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حامد رضا اور دیگر رہنما موجود ہیں۔
محسن نقوی کو میں نے قومی اسمبلی میں بیٹھنے نہیں دیا۔ ہم دیکھتے ہیں کہ شہباز شریف کیسے آئے گا، ہم ان کو اٹھا اٹھا کر بھگائیں گے۔ آئی پنجاب ڈاکٹر عثمان کرپٹ انسان ہے۔ سب کو دیکھ لوں گا، یہ توہین عدالت کر رہے ہیں۔
ہمارے پاس آئینی پوزیشن ہے اور نہتی خواتین ہیں۔ یہ کونسا قانون ہے، ہارڈ سٹیٹ میں رول آف لا ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں :اسلام آباد ہائیکورٹ کا مستقل چیف جسٹس نہیں لگا رہے، اٹارنی جنرل نےسپریم کورٹ کو آگا کردیا