اہم خبریں

غلام ہمارے فیصلے کریں گے تو ہم بھی غلام ہی رہیں گے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور

پشاور ( اے بی این نیوز   )فیصلہ سازوں کو لیڈرز نہیں غلام چاہئیں، غلام ہمارے فیصلے کریں گے تو ہم بھی غلام ہی رہیں گے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا لاہور ہائیکورٹ بار میں خطاب،کہا ملک کو ڈنڈے کے زور پر نہیں چلایا جا سکتا،بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے وہ ملک کی خاطرمذاکرات کیلئے تیار ہیں، ان کا مقصد اقتدار کا حصول نہیں۔

ہم پرتشدد کیا گیا، ہمارا لیڈر اس کی بیوی اور ہمارے کارکن جیلوں میں ہیں، ہمارے 14 لوگوں کوشہید کیا گیا،2024 کے انتخابات میں بدترین دھاندلی کی گئی، ملک میں آئین کوتوڑ کرمارشل لا لگایا گیا،ہم نے خیبرپختونخوامیں کرپشن پر کنٹرول کرلیا،ہمارے پاس بہت پیسہ ہے،خیبر پختونخوا امیر ترین صوبہ ہے

مزید پڑھیں :ملکی ترقی شہباز سپیڈ ہے نہ محسن نقوی یہ پاکستان سپیڈ ہے،وزیر اعظم

متعلقہ خبریں