اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ہم ترقی اور خوشحالی کے سفر پر گامزن، منصوبوں کی مخالفت کرنیوالے تنگ نظر ہیں،تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چلنا حکومت اور مسلح افواج کا وژن ہے، بہترین کاوشوں سے عالمی سطح پر پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری آئی ،وزیراعظم شہبازشریف کا اسلام آباد میں جناح اسکوائر مری روڈ انڈر پاس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب.
کہا ملکی ترقی شہباز سپیڈ ہے اور نہ محسن نقوی سپیڈ ہے بلکہ یہ پاکستان سپیڈ ہے،این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کا حصہ دوگنا کردیا ،بلوچستان کا ٹریک دوہزار کے قریب جانیں نگل چکا،ہم خونی ٹریک کو ہائی وے بنانے جارہے ہیں،صوبوں کی ترقی ملک کی ترقی ہے،اگر کوئی پیچھے رہ جاتا ہے
تو سب کیلئے نقصان دہ ہے،وزیرداخلہ اور ان کی ٹیم اسلام آبادکی خوبصورتی کیلئے بہترین کام کررہی ہے،وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا وزیراعظم سے 60کے بجائے 35دن بعدا نڈرپاس کا افتتاح کرائیں گے،فیصل مسجد چوک پر ٹریفک کے ہجوم کو کم کرنے کیلئے کام شروع کردیا،اسلام آبادکو آنے والے دنوں میں مزیدخوبصورت دیکھیں گے۔
مزید پڑھیں :پاکستان اسٹیل ملز کے 5 ہزار 744 ملازمین بحال