اہم خبریں

پاکستان کے مختلف شہروں میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ،محکمہ موسمیات کا انتباہ

اسلام آباد(اے بی این نیوز)انتباہ: سندھ میں 18 اپریل تک گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدیدگرم رہنے کا امکان۔تاہم آج رات بالائی خیبرپختونخوا،کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان۔

جمعه کے روز خیبرپختونخوا،بالائی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی /جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بالائی خیبرپختونخوا ،خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز/ موسلادھار بارش اورژالہ باری کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ بالائی خیبرپختونخوا ،خطہ پوٹھوہار ، اسلام آباد، کشمیراور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران بعض مقامات پرژالہ باری بھی ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبر پختونخوا: بالاکوٹ 22، مردان 12، مالم جبہ 08، لوئر دیر 06، سیدو شریف، چراٹ، پٹن 01، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 16، مظفر آباد (ایئرپورٹ، سٹی 15)، راولاکوٹ 13، کوٹلی 01،پنجاب: مری 14، اسلام آباد (سید پور 13، بوکرا 12، ایئرپورٹ 11، زیرو پوائنٹ، گولڑہ 10)، راولپنڈی (چکلالہ 09، شمس آباد 08، کچہری 04)، منگلا 09، گوجرانوالہ 08، حافظ آباد 05، نارووال 03،جہلم،جوہرآباد، منڈی بہاؤالدین 01،گلگت بلتستان: چلاس میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

گذشتہ روز ریکارڈکئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : سبی، پڈ عیدن ،شہید بینظیر آباد47 ،خانپور،بہاولپور، روہڑی ، دادو، موہنجوداڑو اورجیکب آباد میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی خود احتسابی، جانئے کتنے برخاست،کتنے تھانوں کے تھانیداروں کی سروس ضبط ہو ئی

متعلقہ خبریں